اتنی زیادہ کمی کا تو سوچا بھی نہ تھا اور! پاکستان میں سونا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں 24 جولائی 2025 جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی جو بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری مندی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 359000 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 307784 روپے پر آ گئی ہے۔
یہ ایک اہم تبدیلی ہے کیونکہ گزشتہ روز (بدھ) سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ قیمت 364900 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کم ہو کر 3363 ڈالر فی اونس ہو گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 24 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 4057 روپے ہو گئی ہے۔
