بہاولنگر: 16 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار

بہاولنگر (قدرت روزنامہ)بہاولنگر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور 16 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کے علاقے بستی صادقہ میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آ گیا۔
یاسمین کو گن پوائنٹ پر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ متاثرہ لڑکی کا حقیقی چچا زاد بھائی ہے۔پولیس تھانہ تخت محل نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق ملزم ندیم جو کہ چچا زاد یاسمین پر بری نظر رکھتا تھا اسی وجہ سے اسے گھر میں آنے سے منع کیا گیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم ندیم میرا حقیقی بھتیجا اور پڑوسی ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جو جلد سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔