کترینہ کیف وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون لانا منع ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل فون ساتھ لانا منع ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تا حال اس جوڑی کی جانب سے کسی مہمان کو دعوت کا کارڈ نہیں بھیجا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ دسمبر میں بھارتی شہر جے پور میں ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو اس جوڑی کی جانب سے حتی الامکان نجی رکھا جا رہا ہے۔
اس جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کی تیاریوں کے لیے منتخب کی گئی ایجنسی کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی مہمان فون کے ساتھ شادی میں شرکت نہ کرے اور نہ ہی اس جوڑی کے علم میں لائے بغیر کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجھستان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی۔