پارٹی گرل کی پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارٹی گرل دینا نیر مبین کی پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر صرف چند سیکنڈ کی ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پارٹی گرل دینا نیر مبین کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اب وہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر دینا نیر مبین ایک شادی کی تقریب میں پشتو گانے پر روایتی ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں ، اس دوران ان کے ساتھ اور لوگ بھی ڈانس کرررہے ہیں جو ممکنہ طور پر ان کے کزن یا قریبی لوگ ہوسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی شہرت کے باعث دینا نیر مبین کو حال ہی میں آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے ڈارمہ سیریل ’صنف آہن‘ میں کام کرنے کا موقع ملا اور گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل کے ٹریلر میں ان کی ایک جھلک کی ویڈیو بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔
ویڈیو کے دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ بجلی چلی جانے کے بعد کچھ دوست دینا نیر مبین کے ساتھ ملکر زور شور سے گانا گارہے ہیں۔واضح رہے پارٹی گرل دنیا نیر مبین ’سیدہ سدرہ‘ کے کردار میں دکھائی دیں گے اور اس کے علاوہ سجل علی، سائرہ یوسف، یمنی زیدی، اور کبریٰ خان بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Inside Showbiz (@insideshowbiz)