حریم شاہ کی سندل خٹک کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی سندل خٹک کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور اس میں ان کا ساتھ ان کی دوست سندل خٹک بھی بھرپور طریقے سے نبھاتی ہیں۔
حریم شاہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر اپنی ڈانس کلپ شیئر کرتی رہتی ہیں اور وہ جب جب کسی پروگرام میں شرکت کرتی ہیں تو اس کا کلپ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا نہیں بھولتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account)


اس بار حریم شاہ نے اپنی دیرینہ دوست سندل خٹک کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ ایک انگلش گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور اس میں ان کے ساتھ 3،4 لڑکیاں اور بھی موجود ہیں۔حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہی وائرل ہوگئی تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنا کمنٹس سیکشن بند کررکھا ہے ورنہ مداحوں کی جانب سے ان کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جاتے۔
اس سے قبل حریم شاہ تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کے دوران وزیرداخلہ شیخ رشید کو فون کال کرتی ہیں جس پر وہ انہیں شٹ اپ کال دے کر فون بند کردیتے ہیں تاہم ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی تھی۔