پیپلز پارٹی عوام کی نجات دہندہ ہے، بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام جب مشکل اورتکلیف میں ہوتے ہیں تو پیپلزپارٹی کی حکومت انہیں تکلیف سے نجات دلاتی ہے۔وزیراعلی ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو سے لے کرمحترمہ بینظیر بھٹو کے دورمیں عوام کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے۔ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں بڑے جاگیر داروں سے زمینیں لے کرغریبوں کو الاٹ کیں۔
چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بینظیربھٹو کے دورحکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع ہوا۔ اس منصوبے کے خلاف ملک اورباہرمخالفت ہوئی مگر شہید بی بی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پروگرام شروع کیا۔ سندھ حکومت کا یہ بڑا اور اہم منصوبہ ہے۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ وسائل نہ رکھنے والی عورت کو بنیادی نیٹ ورک فراہم کیا گیا۔ تنقید کے بعد یہ پروگرام بنگلہ دیش، بھارت اوردیگر ملکوں میں شروع کیا گیا۔ یہ ایک کامیاب منصوبہ تھا۔ وام جب مشکل اورتکلیف میں ہوتے ہیں تو پیپلزپارٹی کی حکومت انہیں تکلیف سے نجات دلاتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام کیا گیا۔ یہ لوگ چاہتے ہوئے بھی پروگرام ختم نہیں کراسکے۔ پیپلزپارٹی کی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری ہے۔ سندھ حکومت کا غربت میں کمی پروگرام بھی اہم ہے۔ یہ پروگرام سندھ کے2 اضلاع میں جاری ہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ پیپلزپاورٹی ریڈکشن پروگرام سے13 لاکھ عورتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت دیے گئے قرضوں کی واپسی کی ریکوری کی شرح 99 فیصد ہے۔ سندھ کے غربت مٹاو پروگرام سے مثبت فرق نظر آرہاہے۔ غربت مٹاؤ پروگرام سےتیس ملین خاندانوں کو فائدہ مل رہاہے۔ سندھ حکومت کےغربت مٹاؤ پروگرام سےبلا سود قرضے دیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ان باہمت خواتین کو میں سلام پیش کرتا ہوں یہ خواتین ان پیسوں سے چھوٹے کاروبار شروع کرتی ہیں۔ قرضے کی واپسی کی شرح نناوے فیصد ہے۔ یہ ہمارے کامیاب پروگرام ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم حکومت میں ہوتے ہیں۔