کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے، جس میں سے صرف 2ارب 30کروڑ ڈالر بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے حاصل کیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے جو بیرونی قرضے حاصل کیے گئے ، ان میں سے 1ارب 86کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک ، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک اورعالمی بینک سے حاصل کیے گئے ہیں جبکہ 86کروڑ 60لاکھ ڈالر کمرشلز بینکوں سے حاصل کیے گئے ہیں ۔
رواں مالی سال حکومت 10ارب 37کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے اور 3ارب 71کروڑ ڈالرکی بیرونی امداد ملنے کی توقع کررہی ہے۔گزشتہ مالی سال حکومت نے 14ارب 28کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے تھے۔ جس میں سے 57فی صد یعنی 8ارب 17کروڑ ڈالر مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کیلیے قرضے لیے گئے تھے۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…
پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…