حکومت کی جانب سے نئی پابندیاں، ریسٹورنٹ مالکان بپھر گئے ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے نئی پابندیاں، ریسٹورنٹ مالکان بپھر گئے، عید کے چوتھے روز سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا،ریسٹورنٹ کھلنے سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا، سب سے سنجیدہ طبقہ ہی ریسٹورنٹ میں آتا ہے،ایس او پیز کے بغیر ریسٹورنٹ نہیں چلتے، ملازمین کی 100 فیصد ویکسنیشن ہوچکی ہے، اس کے باوجود پابندیاں لگادی گئیں، تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر آجائے اور ہمارا ساتھ دے۔

آ ل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےچیئرمین اسد حنیف اور جنرل سیکریٹری فیضان راوت نے کہاکہ حکومت ہمیں واضح پالیسی کے ساتھ چلنے نہیں دے رہی، 3 جولائی سے ریسٹورنٹ میں ڈائن ان کا آغاز ہوا ہی تھا کہ حکومت کی جانب سے شور شرابہ شروع ہو گیا اور کہا گیا کہ ریسٹورنٹ کی وجہ سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ پر ڈائن ان کی پابندی لگادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ کو ملنے والے سروسز ٹیکس سب سے ذیادہ ریسٹورنٹ ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود ہمیں بجلی کے سوئچ کی طرح کھولا اور بند کیا جارہا ہے، ریسٹورنٹ میں وہی لوگ آتے ہیں جو زندگی کے بارے میں سنجیدہ ہیں، کورونا کیسز میں اضافہ کسی صورت میں ریسٹورنٹ کی وجہ سے نہیں ہوتا، حکومت دہرا معیاراختیار نہ کرے، ریسٹورنٹ ایس او پیز کے بغیر چل نہیں سکتے ، مالکان نے اپنے ملازمین کی 100 فیصد ویکسنیشن کرادی ہے ،اس کے باوجود ہمارے اوپر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔

آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیضان راوت نے کہا کہ ہم احتجاج کی پالیسی نہیں رکھتے,ہم حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن اب ریسٹورنٹ کو مزید بند رکھنے کی طاقت نہیں ہے ، ساڑے تین کروڑ کی آبادی والے شہر میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کی ہی تفریح ہے,ہم کہتے ہیں کہ حکومت جو بھی فیصلہ کرے سٹیک ہولڈر سے بات چیت کے بعد کرے ۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں ڈائن ان کا آغاز نہ کیا گیا تو عید کی رات ملازمین کے ہمراہ احتجاج کریں گے اور عید کے چوتھے روز ریسٹورنٹ اور اس سے منسلک تمام شعبوں کے تاجروں کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کریں گے۔

Recent Posts

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

2 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

6 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

13 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

18 mins ago

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔…

31 mins ago

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار…

49 mins ago