امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

ڈینور(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرلائنز کی میامی جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے دوران اچانک آگ لگنے کے بعد رن وے پر ہی روک دیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا۔
طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ واقعہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کی رفتار پر پہنچا، زور دار آواز آئی اور دھواں اٹھنے لگا، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ٹیک آف روک دیا۔
ایئرپورٹ پر فوری امدادی ٹیمیں پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔ ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ باقی محفوظ رہے۔ اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر نے بتایا کہ آگ اور دھواں دیکھ کر سب لوگ گھبرا گئے تھے۔
امریکہ میں مسافر ایک بڑے طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گئے!pic.twitter.com/ZX1zcHhU8T
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) July 27, 2025
ایئرلائن نے واقعے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے میامی بھیج دیا گیا ہے جبکہ اصل طیارے کو سروس سے ہٹا کر مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔
