اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زائرین فضائی سفر کے ذریعے زیارات پر جا سکیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اربعین زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس کا انتظام کیا جائے گا۔
After extensive consultations with the Ministry of Foreign Affairs, Balochistan Government, and security agencies, it has been decided that Zaireen will not be allowed to travel to Iraq and Iran by road for Arbaeen this year. This difficult decision was taken in the interest of…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 27, 2025
