قصور میں گلی میں کھیلتی بچی سے نازیباحرکت کرنیوالا ملزم اپنے مخصوص عضو سے ہی محروم ہوگیا


قصور(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ناعاقبت اندیش نوجوان کو گلی میں سائیکل پر کھیلتی معصوم بچی سے نازیباحرکت کرتے دیکھاگیا تھا، اب اطلاع ملی ہے کہ وہ نوجوان اپنے مخصوص عضوسے ہی محروم ہوگیا۔
ایکس (ٹوئٹر) پر صحافی محمد عمیر نے لکھا کہ قصور کی شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا تھا اور بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ملزم واردات کی نیت سے بیٹھا تھا کہ لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی ،اس دوران ملزم کا اپنے نیفے میں لگا پسٹل چل گیا جس سے ملزم اپنے مخصوص اعضاء سے محروم ہوگیا، ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے تاہم عمیر کے اس دعوے کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔

WhatsApp
Get Alert