حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ٹک ٹاک اسٹار، اداکارہ حریم شاہ نے بطور ٹک ٹاکر اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔حریم شاہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ریکارڈ کیے گئے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔
اس دوران حریم شاہ کی جانب سے دلچسپ سوالات کے حیران کُن جوابات دیئے گئے، حریم شاہ نے اُن سوالوں پر بھی بےباک جواب دیئے جن پر اکثر اداکارائیں خاموش ہو جاتی ہیں۔حریم شاہ نے شو کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بطور ٹک ٹاکر اُن کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ تھی جس پر میزبان کی حیرانی سے آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 𝗹𝗼𝗹𝗹𝘆𝘄𝗼𝗼𝗱.𝘇𝘇🦋 (@lollywood.zz)


حریم شاہ نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’بطور ٹک ٹاکر وہ دبئی کے ایک برانڈ کی ایمبیسڈر بنی تھیں جس پر اُنہیں 6 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے، اُس وقت وہ بہت زیادہ خوش ہوئی تھیں اور اب تو اُنہیں 6 لاکھ بھی کم لگتے ہیں ۔‘
جس پر میزبان نے مذاق کرتے ہوئے حریم شاہ سے کہا کہ اب تو آپ 6 لاکھ کا صرف ایک پان کھا لیتی ہوں گی۔