پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت واپس لانا مشکل ہے، جاوید اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت واپس لانا مشکل ہے۔جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ نیب کی بنیاد پر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، پاپڑ والے، چھابڑی والے اتنے امیر کیسے ہو گئے؟ چند ہفتے قبل چائے کی پیالی پرطوفان اٹھا دیا گیا کہ ریکوری کا پیسا کہاں گیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ تین بار مکمل آڈٹ میں معمولی لیپس کے علاوہ کوئی مسئلہ نہیں آیا، ایک صاحب نے نیب کے کچھ افسران پر رشوت لینے کا الزام لگایا، ثبوت دیں، کارروائی کریں گے۔جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میں ایک ایک پائی کا حساب رکھا جاتا ہے، گوادر میں ریکور کرائی گئی زمینوں کی مالیت کھربوں میں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی مقدس گائے نہیں، جو کرے گا وہ بھر ےگا۔