’عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں‘ عظمیٰ بخاری کا الزام

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر پیغام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور آلودگی میں پہلے نمبرپر،گندگی میں پہلے نمبر، مہنگائی میں بھی پہلے نمبر آگیا ہے،عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، پنجاب میں کوئی کام کرپشن سے پاک نہیں ہوتا ، یہاں جو کچھ ہو رہا ہےمتعلقہ وزراء اور وزیر اعلی کی مرضی سے ہورہاہے،اگر وزیراعلی کی علم  میں نہیں ہے تو نالائقو بیٹھے کیوں ہو؟۔

یادرہے کہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی،لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے “چیف منسٹر سپیشل پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت, سٹریٹ لائٹس کی بحالی, تجاوزات کے خاتمے,صفائی ستھرائی,ٹریفک نظام کی بہتری,گداگروں کیخلاف مہم,پارکنگ انتظامات, انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس,منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago