’عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں‘ عظمیٰ بخاری کا الزام

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں . وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر پیغام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور آلودگی میں پہلے نمبرپر،گندگی میں پہلے نمبر، مہنگائی میں بھی پہلے نمبر آگیا ہے،عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، پنجاب میں کوئی کام کرپشن سے پاک نہیں ہوتا ، یہاں جو کچھ ہو رہا ہےمتعلقہ وزراء اور وزیر اعلی کی مرضی سے ہورہاہے،اگر وزیراعلی کی علم  میں نہیں ہے تو نالائقو بیٹھے کیوں ہو؟ . یادرہے کہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی،لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے "چیف منسٹر سپیشل پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت, سٹریٹ لائٹس کی بحالی, تجاوزات کے خاتمے,صفائی ستھرائی,ٹریفک نظام کی بہتری,گداگروں کیخلاف مہم,پارکنگ انتظامات, انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس,منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں