عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔شیخ وقاص اکرم


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کے حوالے سے میڈیا پہ جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بالکل غلط ہیں ۔ عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے قطعاً نہیں روکا ہے ۔ میں میڈیا کے وہ دوست جو اڈیالہ میں رپورٹنگ کرتے ہیں ان سے گزارش کروں گا کہ من و عن وہی چیزیں چلایا کریں جو خان صاحب کہتے ہیں اپنی مرضی کے مطابق سیاق و سباق سے ہٹ کے یا سلیکٹو ہو کر اپنی مرضی سےگفتگو چلانا نامناسب ہے-
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ۔ ابھی تک اس حوالے سے فقط تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے اور ساتھ میں سب کو یاد رہے کہ جب انہوں نے آنے کا فیصلہ کیا تھا انہوں نے اپنے والد سے واضح کہا تھا کہ ہم آپ سے اجازت نہیں لے رہے بلکہ آپ کو اطلاع دے رہے ہیں سو یہ جو پروپیگنڈے ہیں ان سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

WhatsApp
Get Alert