صدر ٹرمپ نے پاک امریکہ تاریخی تجارتی معاہدے کوحتمی شکل دینے میں قائدانہ کردار ادا کیا‘وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاک امریکہ تاریخی تجارتی معاہدے کوحتمی شکل دینے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدہ ہماری بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید فروغ دے گا۔۔معاہدہ مستقبل میں ہمارے دیرینہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا
