مہنگا ترین منگل سوتر پہننے والی بھارتی اداکارائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف شادی شدہ اداکارائیں اپنے منگل سوتر پر بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کر تیں جبکہ اِن کے منگل سوتر فیشن ایبل ہونے کے ساتھ مہنگے بھی ہوتے ہیں۔

بھارت میں شادی شدہ خواتین کا منگل سوتر پہننا ایک مذہبی رسم کی کڑی ہے، عام عوام میں یہ رسم سادگی اور بغیر زیادہ خرچہ کیے بھی پوری کر لی جاتی ہے مگر جب بات آتی ہے معروف اداکاراؤں کی تو اُن کے منگل سوتر عام خواتین سے ہٹ کر مہنگے ترین اور ڈیزائنرز کے ہاتھوں بنے ہوئے ہوتے ہیں۔کس اداکارہ کا منگل سوتر کتنا مہنگا اور خوبصورت ہے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

سونالی بیندرے

بھارتی سینئر اداکارہ سونالی نے منگل سوتر کے لیے بھارتی جیولری برانڈ بلگاڑی کا انتخاب کیا تھا، سونالی بیندرے کی جانب سے پہنے گئے آج سے 19 سال قبل منگل سوتر کی مالیت 3 لاکھ 49 ہزار روپے تھی.

یامی گوتم

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کا بھی منگل سوتر سونالی بیندرے کی طرح ڈیزائنربرانڈ بلگاڑی کا تھا، اس منگل سوتر کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 49 ہزارو روپے ہے۔

دیپیکا پڈوکون

مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی ہے، دپیکا پڈوکون کی شادی کے جوڑے سے لے کر زیورات تک سب ہی بہت خوبصورت اور مہنگا تھا جبکہ رنویر سنگھ کی جانب سے دپیکا کو پہنائے گئے منگل سوتر کی مالیت 20 لاکھ تھی۔

شلپا شیٹی

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے 2009ء میں کاروباری شخصیت راج کندرا سے شادی کی تھی، راج کندرا کی جانب سے شلپا شیٹی کو پہنائے گئے منگل سوتر کی مالیت 30 لاکھ تھی۔

انوشکا شرما

انوشکا شرما کی شادی بھارتی کرکٹ کھلاڑی ویرات کوہلی سے 2018ء میں ہوئی تھی، ویرات کوہلی کی جانب سے انوشکا کو پہنائے گئے منگل سوتر میں ہیرے جڑے ہوئے تھے جبکہ اس منگل سوتر کی کُل مالیت 52 لاکھ تھی۔