عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو مقدمات سے بری قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے 108 رہنماؤں اور کاکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنادی۔
انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں نامزد 108 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔
عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت مرکزی لیڈرشپ کو10،10 سال قید کی سزائیں سنادی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو تین سال کی سزا سنادی۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو مقدمات سے بری کردیا۔
