کیا دونوں میں کچھ چل رہا ہے؟ یمنیٰ کی سالگرہ پر وہاج کے جذباتی اور معنی خیز پیغام پر سوشل میڈیا صارفین حیران


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے 36 ویں سالگرہ منائی جس پر ان کے مداح، دوست، اہل خانہ اور شوبز ستارے بھرپور انداز میں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کے قریبی ساتھی اور ڈرامہ تیرے بن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وہاج علی نے ان کے لیے ایک خاص پیغام شیئر کیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
وہاج علی نے انسٹاگرام پر یمنیٰ کے ہمراہ ڈرامہ تیرے بن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور نہایت محبت بھرے الفاظ میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ آج تمہاری موجودگی، تمہاری مسکراہٹ اور تمہاری وہ روشنی منائی جا رہی ہے جو تم دوسروں کی زندگی میں لاتی ہو۔ تم لوگوں کو اہم اور محسوس کروانے کا انوکھا ہنر رکھتی ہو، اور میں بہت شکر گزار ہوں کہ تمہیں جانتا ہوں۔
یمنیٰ زیدی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی خوشی شیئر کی، جہاں وہ ایک میٹھے پکوان سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔ ان کی اس تصویر پر مداحوں نے محبت بھرے تبصرے کیے اور ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یمنیٰ زیدی نہ صرف اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ ان کی سادگی، مہذب انداز اور کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی صلاحیت نے انہیں پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل کر دیا ہے۔

فی الحال وہ ڈرامہ سیریل تیرے بن کے سیزن 2 کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں، انہوں نے بتایا کہ سیزن 2 کے اعلان میں جلد بازی کی گئی تھی اور اس میں تاخیر کی وجہ پروڈیوسرز اور اداکاروں دونوں کی طرف سے ہو سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert