نظر کی کمزوری کو کس طرح دور کیا جاسکتا ہے؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وہ تمام افراد جن کی آنکھوں میں کوئی نا کوئی مسائل رہتے ہیں وہ اس موسم میں اپنی بینائی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ مچھلی ، رس دار جوس اور گاجروں کے استعمال سے آپ نظر کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔
گاجروں کا استعمال اس موسم میں انتہائی مفید ہے کیوں کہ گاجر وائٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کا خزانہ ہے ، یہ دونوں چیزیں آنکھوں کی روشنی کو بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو گاجر اس لئے کھلائی جاتی ہے تاکہ انہیں چشمہ نا لگے ، صدیوں سے لوگ اس بات کو مانتے ہیں کہ گاجروں میں بینائی کو طاقت دینے والے اجزاء سب سے زیادہ ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک برقرار رہے تو لازمی روزانہ کے معمول میں کینو،گریپ فروٹ کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ وائٹامن سی سے بھرپور یہ پھل آپ کی زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں
اگر آپ کی بینائی پر بہت زور پڑ رہا ہے اور آپ کا کام اجازت نہیں دے رہا کہ آپ کمپیوٹر یا موبائل کے استعمال سے دور رہیں تو کوئی بات نہیں ، ہفتے میں دو سے تین بار مچھلی کا استعمال شروع کردیں ، مچھلی کھانے والے افراد کا چشمہ بھی اتر سکتا ہے کیونکہ اس میں وہ سارے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو طاقت دیں ساتھ ہی سردیوں کے موسم میں اس کی افادیت دو گنا بڑھ جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ان سب چیزوں کا استعمال کریں مگر زیادہ استعمال نہ کریں کیوں کہ کسی بھی چیز کی زیادتی انسان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔