صنم سعید، عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ صنم سعید ایک بھارتی ہارر ویب سیریز کے لئے کام کر رہی تھیں جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)


اس ویب سیریز کے حوالے سے منعقد آن لائن تقریب میں اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور وہ اس انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو عامر خان کے ساتھ کرنے کی خواہشمند ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹس کے منصوبوں میں کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بھارتی ٹیلی وژن پر بھی کام کریں گی۔صنم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں بہت زیادہ دیکھی جاتی ہیں اور اب بھارت کے لوگ بھی پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے لوگ اب ایک دوسرے کو جاننے لگے ہیں ۔اداکارہ نے ویب سیریز میں اپنے ایک کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اس نوعیت کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ صنم سعید کی پہلی ویب سیریز ہے، جس میں ان کے ساتھ ثروت گیلانی، مہربانو، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے۔