کترینہ کی شادی میں شرکت کرے والے مہمانوں کے لئے انوکھی پابندیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے تمام ہی مہمان کے لئے کچھ اصول اور ضابطے بنا لئے گئے ہیں۔بالی وڈ میں آج کل کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے باز گشت سنائی دے رہی ہے اور کہاجارہا ہے دسمبر میں یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گے تاہم ابھی تک دونوں بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دسمبر میں راجھستان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل ساتھ لانے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا اسی بنا پرایک سکیورٹی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی جسے اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مہمان دلہا دلہن کی نہ تو تصاویراور ویڈیوز بنائیں نہ انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔