ویلکم بیک ۔۔ قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ میں کیسے استقبال کیا گیا؟دیکھیں
لاڑکانہ (قدرت روزنامہ)بنگلادیش کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا اپنے آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن آمد پر کس طرح ان کے دوستوں، رشتے داروں اور چاہنے والوں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔
اس کے علاوہ کرکٹر نے اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ شاہنواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے انٹرینشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل اوور میں وکٹ لی تھی۔