شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم ریلیز ہورہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کھیلوں کی دنیا کی مشہور اور خوبصورت جوڑی، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ جلد ایک پراجیکٹ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنے ایک پراجیکٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کی تفصیلات جاننے کے لیے بے چین ہوگئے ہیں۔
شعیب ملک نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’ انہیں اپنے اس پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فخر ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)


انہوں نے مزید لکھا کہ’اس کا مکمل ورژن دیکھنے کے لیےانتظار کریں جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا‘۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ جس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، اس کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


ثانیہ نے مزید لکھا کہ’اس کا مکمل ورژن بھی جلد آرہا ہے!‘ثانیہ اور شعیب کی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کا مکمل ورژ ن دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں۔
کچھ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ویڈیو کے بارے میں سوال کیا کہ’ کیا ثانیہ اور شعیب کی زندگی پر فلم ریلیز ہونے جارہی ہے؟‘ جبکہ کچھ مداحوں نے تو پراعتماد انداز میں پوچھا کہ’اس فلم کا نام بتادیں‘۔تاہم، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے اس ویڈیو کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔