لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ چند سالوں میں تینوں فارمیٹس میں کمال پرفارمنس کے بعد خود کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر منوا لیا ہے۔ قومی بلے باز پہلے ہی متعدد قومی بیٹنگ ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور تمام فارمیٹس میں بین الاقوامی بلے بازی کے ریکارڈ توڑنے کے راستے پر گامزن ہے۔
کرکٹ کے حلقوں میں یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ ہندوستانی سٹار بلے باز ویرات کوہلی، انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ پر مشتمل ’فیب 4‘ کو اب ’فیب5‘ کہا جانا چاہیے۔ پاکستانی کپتان نے اپنے بلے کی مدد سے باقی 4 بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو شاید اس وقت تمام فارمیٹس میں بہترین بلے باز ہے۔
27 سالہ بابراعظم اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں وہ 7ویں نمبر پر ہیں ،دنیا کا کوئی اور بلے باز اس وقت تمام فارمیٹس میں ٹاپ 10 رینکنگ میں نہیں ہے۔
بھارتی ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی بابراعظم کے علاوہ واحد دوسرے بلے باز تھے جنہیں تمام فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا تھا لیکن T20I فارمیٹ میں ان کی اوسط پرفارمنس کے باعث اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…