حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کو 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 01 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی کو 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر علاحدہ سے 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر “کلائمٹ سپورٹ لیوی” بھی وصول کر رہی ہے جو عوام کے لیے اضافی مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرول7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اورپیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے سے کم کرکے264 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 284 روپے 35 پیسے تھی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert