عوام کو پیٹرول کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے، مریم نواز کی وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیلئے حیرت انگیز دعا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو پیٹرول کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو پہلے آٹا چینی اور اب پٹرول کیلئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے، عوام تڑپتے اور رل رہے ہیں تاہم ظالم حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا، اور ایک دن بھی عوام پر قیامت

ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکالیف پر پریشان ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔مریم نواز نے مختلف پیٹرول پمس پر عوام کے رش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے، دعا ہے ان قطاروں میں عمران خان، ان کو مسلط کرنے والے اور ان کے وفاقی وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے، یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔ عبرت کا نشان عمران خان۔

Recent Posts

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

13 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

23 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

31 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

40 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 hours ago