خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)پنجاب میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر اپنی گاڑی کے پاس جاکر کھڑی ہوگئی جس کے بعد پیچھے سے ایک پولیس اہلکارآیا، دروازہ کھولا تو “صاحبہ” اندر براجمان ہوگئیں، اس شاہانہ رویہ پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقیدکی جارہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ”یہ معذور خاتون کون ہے؟ اس کا کیا نام ہے؟ براہ مہربانی شئیر کریں۔یادرہے کہ انہوں نے معذور کی اصطلاع خاتون کے از خود گاڑی کا دروازہ نہ کھولنے کی وجہ سے استعمال کی ۔
ادھر گروک کے مطابق یہ خاتون اقرا مبین ہیں جو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی ہیں، سامنے آنیوالی ویڈیو میں ان کا رویہ تنقید کا باعث بنا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارف نقیب نے لکھا کہ ” یہ جسمانی نہیں، ذہنی معذور ہیں، ان کے نام نہیں، عہدے ہوتے ہیں اور ان سپیشل پرسنز کو بیوروکریٹ کہاجاتا ہے”۔
یہ معزور خاتون کون ہے۔ اس کا کیا نام ہے۔ براہ مہربانی شئیر کریں pic.twitter.com/T72eJTLphP
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 1, 2025
