بنگلہ دیشی ماڈل نتاشا پال بھارت میں گرفتار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ، یہ گرفتاری کلکتہ سے کے علاقے بکرم گڑھ سے عمل میں آئی جہاں وہ ایک کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔گرفتاری کے بعدپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ 2023 میں کلکتہ آئیں تھیں۔
بھارتی حکام کایہ بھی دعویٰ ہے کہ اداکارہ شانتا پال مقامی باشندوں میں گھل مل جانے کے لیے بروکرز کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے جعلی دستاویزات حاصل کر رہی تھیں۔
