دوسری شادی سے ناخوش سابقہ سسرالیوں نےخاتون کے شوہرکو قتل کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مردان کے علاقے تخت بائی میں مسلح افراد نےگھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، مسلح افراد کی فائرنگ سے مقتول کی بیوی زخمی ہوگئی۔
زخمی خاتون نے پولیس کو بتایاکہ مقتول اس کا دوسرا شوہر تھا اور 10 سال قبل پہلے شوہر کے انتقال کے بعد سسرال والوں نے اسے دوسری شادی کرنے سے منع کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ 10 سے 11 سال قبل اس نے دوسری شادی کی جس سے سابقہ سسرال والے خوش نہیں تھے۔
خاتون نے الزام لگایاکہ گزشتہ رات 3 بجے سابقہ سسر اور دیور نےگھر میں گھس پر فائرنگ کرکے ان کے شوہر کو قتل کردیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ خاتون کے الزام کی روشنی میں تفتیش کی تلاش جاری ہے، پولیس تھانہ ساڑو شاہ تخت بھائی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

WhatsApp
Get Alert