شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو 9مئی جیسے حالات سےدوچار کردیا، میں عمران خان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہئے،جیسے 9مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔
شیر افضل مروت کا مزید کہناتھا کہ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے، اس لئے احتجاج کو نئی تاریخ دینی ہوگی، پارٹی میرے ساتھ ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ علیمہ خان، سلمان راجہ سمیت سازشی گروہ کو نکالے، میرے مطالبات بلند و واضح ہیں، کارکن پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالیں کہ علیمہ خان اور راجہ کو فوری نکالے، اگر میں ناکام ہوا تو ہمیشہ کیلئے سیاست سے غائب ہو جاؤں گا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام!
علیمہ خان نے پارٹی کو 9 مئی جیسے حالات سے دوچار کردیا۔ میں خان صاحب کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہیے، جیسے 9 مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کے…— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 2, 2025
