پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 35 ہزار تک کی اچانک بڑی کمی، بڑی کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نوکیا کے اسمارٹ فونز ماضی میں پاکستان میں کافی پسند کیے جاتے تھے تاہم کئی برس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی شکل میں واپسی کے بعد وہ مقبولیت پھر حاصل نہیں ہوسکی،اب پاکستان میں نوکیا فونز کی قیمتوں میں نمایاں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا اور لگ بھگ تمام ماڈلز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔پاکستان میں نوکیا فونز کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام کی جانب سے نوکیا کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ویب سائٹ پر کیا گیا۔اب پاکستان میں دستیاب نوکیا کا سب سے مہنگا فون نوکیا 8.3 فائیو جی ایک

لاکھ 15 ہزار روپے کی بجائے 75 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا،نوکیا 8.1 کی قیمت 69 ہزار 900 روپے کی بجائے 46 ہزار 900 روپے ہوگی۔نوکیا 7.2 کی قیمت میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے اور اب یہ 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ نوکیا 7.1 33 ہزار 900 روپے کی بجائے 31 ہزار کا ہوگیا ہے۔نوکیا 7 پلس 36 ہزار 800 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 900 روپے، نوکیا 6.2 کی قیمت 29 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 28 ہزار 999 روپے اور نوکیا 5.4 کی قیمت 31 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح نوکیا 6.1 پلس کی قیمت 28 ہزار 800 سے کم ہوکر 26 ہزار روپے، نوکیا 5.3 کی قیمت 28 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 25 ہزار 899 روپے جبکہ نوکیا 3.4 کی قیمت 23 ہزار 750 روپے سے کم ہوکر 21 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔نوکیا جی 10 کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 20 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے، نوکیا 5.1 پلس 22 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 19 ہزار 999 روپے اور نوکیا 2.4 کی قیمت 18 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 144 روپے ہوگئی ہے۔

Recent Posts

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

4 mins ago

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

11 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

15 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

34 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

41 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

49 mins ago