تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ؛سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی گھر پر پولیس کی کارروائی پر کھل کر بول پڑے


ملتان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی گھر پر اہلکاروں کی کارروائی پر کھل کر بول پڑے۔
سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایجنسیوں اور پولیس کے اہلکاروں نے میرے گھر پر دھاوا بولا، ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی اور خواتین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا گیا۔ان کاکہناتھا کہ یہ اقدامات نہ صرف آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ بنیادی انسانی حرمت کی توہین بھی ہیں۔
سینئر سیاستدان کاکہنا تھا کہ کل کا تحریک انصاف کا احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں جمہوری حق ہے، جس کا مقصد جمہوریت، انسانی آزادی، اور آئینی بالادستی کا دفاع ہے۔ان کاکہناتھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر اس ملک کو اسٹیبلشمنٹ کے تسلط سے آزاد کرائیں اور ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں عوام کی رائے اور پارلیمان کی بالادستی ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج(5اگست)کو بانی عمران خان کی قید کے2سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

WhatsApp
Get Alert