سیالکوٹ؛پولیس نے ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتارکرلیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈارکو احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب سے آفیشل پیج پر ریحانہ امتیاز ڈار کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔شیئر کردہ ویڈیوکی عبارت میں کہا گیا ہے کہ’’ ریحانہ امتیاز ڈار کو ایوان عدل سے دھکے مار کرگرفتار کرلیاگیا۔بدعنوانی، بداخلاقی اور لاقانونیت پر کھڑا یہ نظام گزشتہ 3برس سے خواتین کو نشانہ بنارہا ہے‘‘۔
عبارت میں مزید کہا گیا ہے کہ ریحانہ ڈار کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ حق کے ساتھ کھڑی ہیں، ظلم کے سامنے جھکنے سے انکاری ہیں۔
ریحانہ امتیاز ڈار کو ایوانِ عدل سے دھکے مار کر گرفتار کرلیا گیا۔ بدعنوانی، بد اخلاقی اور لاقانونیت پر کھڑا یہ نظام گزشتہ 3 برس سے خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ریحانہ ڈار کا واحد ’جرم‘ یہ ہے کہ وہ حق کے ساتھ کھڑی ہیں، ظلم کے سامنے جھکنے سے انکاری ہیں۔#پرامن_ملک_گیر_تحریک pic.twitter.com/wMH7X9vfxl
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) August 5, 2025
سینئر صحافی حامد میر نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تنہا اور معمر خاتون کو جس قانون کے تحت بھی گرفتار کیا گیا اس گرفتاری سے قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی صرف خوف کی بالادستی قائم ہوگی، سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ خوف کی بالادستی معاشرے کو منافق بنا دیتی ہے۔
ایک تنہا اور معمر خاتون کو جس قانون کے تحت بھی گرفتار کیا گیا اس گرفتاری سے قانون کی بالا دستی قائم نہیں ہو گی صرف خوف کی بالادستی قائم ہو گی خوف کی بالادستی معاشرے کو منافق بنا دیتی ہے pic.twitter.com/8PLOBF27Qd
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 5, 2025
