اشنا شاہ نے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے دو روز قبل سفید شیر کے انتقال کے بعد کراچی کے چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔اداکارہ و ماڈل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کراچی کے چڑیا گھر کی کچھ مایوس کن تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)


ان تصاویر کو شیئر کراتے ہوئے اشنا شاہ نے جانوروں کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سے قبل بھی اداکارہ بہت مرتبہ کراچی کے چڑیا گھر کے جانوروں کے حق کے لئے آواز اٹھا چکی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)


اسکے علاوہ سماجی کارکن شینیرا اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے چڑیا گھر کی انتظامیہ پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر جانوروں کا خیال نہیں رکھا جاسکتا ہے اور انہیں کھانا نہیں دے سکتے ہیں تو اس جگہ کا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔خیال رہے کہ فنڈز نہ ملنے کی صورت میں کنٹریکٹر نے جانوروں کی خوراک بند کردی تھی جس کی وجہ سے جانور بھوک سے نڈھال ہوگئے تھے۔
تاہم انتظامیہ سے معاملات طے ہوجانے کے بعد جانوروں کو خوراک دی جانے لگی ہے جو کہ ماہ دسمبر میں کی جائیگی۔