شوہر نے آج تک میرے ساتھ یہ کام نہیں کیا، عرب خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی ، وجہ جان کر ہر کوئی اپنا سر پکڑ لے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) میاں بیوی کے رشتے میں پیار محبت اور باہمی احترام کا جتنا زیادہ عمل دخل ہوتا ہے یہ رشتہ اتنا ہی مضبوط تصور کیا جاتا ہے لیکن آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ ہمیشہ جھگڑا ہی نہیں مثالی محبت بھی طلاق کے مطالبے پر مجبور کر سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایسا ہی ایک انوکھا کیس سامنے آیا۔جہاں ایک خاتون نے شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ عدالت کو دی جانے والی طلاق کی درخواست میں بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے شوہر نے آج تک مجھے کبھی جھڑکا نہ ڈانٹا۔ وہ مجھ سے بےپناہ محبت کرتا ہے حتیٰ کہ اکثر اوقات کھانا بھی خود ہی پکا لیتا ہے اور گھر کی صفائی بھی کرتا ہے۔ خاتون نے درخواست میں مزید کہا کہ میرے شوہر نے کبھی بھی میری کوئی بات نہیں ٹالی لیکن میں اس بے پناہ محبت سے اکتا چکی ہوں۔

میری خواہش ہے کہ کسی دن میرا شوہر مجھ سے لڑائی جھگڑا کرے۔ مگر میرے ناراضگی دکھانے پر وہ الٹا میرے لیے تحفے تحائف لے آتا ہے۔ خاتون کے مطابق میں تنگ آچکی ہوں اور ایسی زندگی نہیں چاہتی اس لیے طلاق کا مطالبہ کرتی ہوں۔ اس دوران مظلوم شوہر کا کہنا تھا کہ مجھے ایک دفعہ بیگم نے زائد وزن کا طعنہ دیا تو اس کی خاطر سخت ورزشیں کرنا شروع کردیں جس کی وجہ سے زخمی بھی ہوا۔ میں خود کو ہمیشہ ایک مہربان شوہرکے روپ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ بیوی سے بیحد پیار کرنے کی وجہ سے اس نے عدالت سے استدعا کی کہ میری بیوی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڑے کوآپس میں مصالحت کرلینے کی ہدایت کی ہے۔