کراچی میں زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا مارچ روک دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں زمینی راستے سے زائرین کے کربلا جانے پر پا بندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم) کا مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم نے فی الحال مارچ کو مؤخر کیا ہے ۔ آج دو پہر کو پھر ملاقات ہو گی ۔ جس میں معاملات حل ہونے کی امید ہے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ امریکامیں وزیر داخلہ محسن نقوی سےبات ہوئی ۔محسن نقوی نےکہا کہ سکیورٹی خدشات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراقی ویزے کی مدت بڑھانے کی بھی کوشش کریں گے۔اضافی پروازوں کی بات کریں گے ، حکومت سے فضائی ٹکٹ میں رعایت کی درخواست کریں گے۔
دوسری جانب وائس چیرمین ایم ڈبلیوایم علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاکہ ہمارا مارچ جاری ہے، دوپہر تک وقفہ دیا گیا ہے، دوپہر تک صورتحال کو دیکھیں گے ، مارچ شروع کرنا پڑا تو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زمینی راستے پر پابندی لگا کر متبادل انتظام کرنا چاہیے۔یقینی بنانا ہےکہ زائرین کا مسئلہ حل ہو وہ کربلا پہنچ جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے، براستہ بلوچستان اربعین کے لیےزائرین ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔
جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے زائرین کے لیے اربعین پر زمینی راستوں پرپابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
