پنجاب کے سکولوں میں چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں محکمہ سکول ایجوکیشن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے، محکمہ کے ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
