مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرنے آئیں تھیں،خود کو بے نقاب کر گئیں، شہباز گل

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہےکہ مریم نواز اداروں کو بےنقاب کرنے آئیں تھیں،خود کو بے نقاب کر گئیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کرپشن کرکے کسان کو لوٹے،برداشت نہیں کرینگے، ماضی میں کسانوں کوگنےکی پوری قیمت نہیں ملتی تھی، یوریاکھادکی زیادہ ترفیکٹریاں سندھ جبکہ کھپت پنجاب میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کسانوں کویوریامہنگےداموں مل رہی ہے، عمران خان نے شوگر مافیاپرہاتھ ڈالا تو بلیک میلنگ شروع ہوئی ، سندھ حکومت عوام کو کیوں لوٹ رہی ہے، سندھ حکومت چاہتی ہے یوریا ذخیرہ کرکے بلیک میں بیچا جائے، عمران خان دن رات سب ٹھیک کرنے میں لگے ہیں۔
معاون خصوصی شہبازگل نے کہاکہ یہ خاندان ہر چیز میں جھوٹ بولتا ہے،عوام سمجھدار ہوچکےہیں ، معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھجوایا جائےگا ، اشتہارات کے معاملےمیں ریکوری کرنی ہوئی توبھی معاملات دیکھیں گے، مریم نوازکوماننا پڑا میڈیا ہاؤسزکو اشتہارات بندکیے۔