اسلام اآباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی اے موبائل صارفین کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرتے ہوئے فی منٹ کال 20 پیسے سستی کر دی جس کے بعد آئوٹ گوئنگ کال 0.70پیسے سے کم کرکے 0.50پیسے کر دی گئی ۔پی ٹی اے کا کہنا ہے ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے،یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا گیا ہے،ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ذرائع پی ٹی اے نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا نیٹ کالوں کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا،چھوٹے آپریٹرز کوبڑے آپریٹرز کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی فائدہ ہوگا۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا جولائی 2021 میں مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا،مقالے میں پتہ چلا پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے،جس کیلئے ٹیلی کام آپریٹرزکی طرف سے موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظرثانی کی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں،مقامی،طویل اور بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا،اب جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 0.50 روپے فی منٹ ہوں گے،جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 0.40 روپے فی منٹ ہونگے،جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 0.30 روپے فی منٹ ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…