وزیراعلی کا کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے استقبال کیا . اس موقع پرڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل ہاشمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت ہرنائی زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے، زلزلہ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی کے دورے کے موقع پر زلزلہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی افراد میں امدادی چیک کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا . اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک روزہ دورہ ہرنائی پہنچ گئے . ہیلی پیڈ پر کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سید فدا حسین شاہ،ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے ان کا استقبال کیا . بعد ازاں وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے 7اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے میں 17 جان بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیئے،زلزلے میں جاں بحق افراد میں فی فرد پانچ لاکھ روپے شدید 30زخمیوں میں فی زخمی دولاکھ روپے کا چیک تقسیم کیا . وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک انکے ساتھ کھڑی ہے . زلزلہ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا . وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے حکام اور کمشنر کو ہدایت کی کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان خیموں کمبلوں اور دیگر ضروری اشیا سے محروم نہ رہے اور متاثرین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادیں پر حل کیئے جائیں . اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ ودیگر حکام تھے . علاوہ ازیں ہرنائی میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنرز پیش کیا . . .
کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک روزہ دورے پر ہرنائی پہنچ گئے . صوبائی وزیر نور محمد دمڑ بھی ہمراہ ہیں .
متعلقہ خبریں