لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے میاں بیوی گر کر جاں بحق


لاہور(قدرت روزنامہ)فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے جس دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔فلائی اوور سے اترتے ہوئے 65 سالہ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ افضل اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑگئے۔
دوسری جانب لاہور میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق شاہکام فلائی اوور پرکارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
کینال روڈ شاہکام چوک پر ہی کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

WhatsApp
Get Alert