لاہور میں چینی کا بحران بڑھ رہا ہے،مافیا کو لگام ڈالنا ہوگی،خواجہ سعد رفیق


لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے لاہور میں چینی کا بحران بڑھ رہا ہے۔
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پرچون دکاندار چینی نہیں بیچ رہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹ بسا اوقات بغیر خریداری دکانداروں کے خلاف چالان کاٹ رہے ہیں۔ دکانداروں کا موقف ہے کہ 190 روپے خرید کر 173 پر بیچنا ممکن نہیں ، چنانچہ انہوں نے چینی رکھنا بند کر دیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا شوگر مافیا کو لگام ڈالنا ہو گی، انتظامیہ اس کا کوئی مستقل حل نکالے۔

WhatsApp
Get Alert