موٹروے پولیس اہلکار کو بچے پر تشدد مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل، اہلکار کو معطل کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے بعد موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی، جس کو دل چاہا جب چاہا تشدد کیا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کے سر پر جوتیاں ما رہاہے اور جب ایک صحافی یہ منظر اپنے کیمرے میں عکسبند کرتاہے تو یہ اہلکار اس کے بھی گلے پڑ جاتاہے ۔
ایک اور ظالم سامنے آ گیا
موٹروے پولیس اہلکار غریب بچے کے سر میں جوتے مار رہا ہے ، تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے
جب صحافی اوپر پہنچا تو اس سے مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی pic.twitter.com/fM5dEGG1dU— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) August 7, 2025
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جا سکتاہے کہ ایک موٹروے پولیس اہلکار بچے کو سر پر جوتیاں مار رہاہے لیکن جب صحافی کیمرہ لے کر اندر کمرے میں پہنچتا ہے تو اس اہلکار کے رنگ اُڑ جاتے ہیں اور وہ بچے پر تشدد کے الزام سے فوری انکار کرتا ہے جبکہ اس کا ویڈیو ثبوت موجود ہوتاہے ، صحافی بار بار اس سے پوچھتا ہے کہ آپ نے اسے کیوں مارا لیکن وہ اہلکار صحافی کو کمرے سے باہر آنے کا کہتا ہے اور ساتھ ہی اس کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کرتا ہے ۔
موٹروے پولیس کا کہناہے کہ محمود بوٹی ٹول پلازہ پر ایک نا خوشگوار وقعہ پیش آیا، موٹروے پر کچھ افراد غیر قانونی طور پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے تھے ، موٹروے پولیس کے افسران کو دیکھ کر مذکور ہ افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جس پر موٹروے پولیس کے افسر نے تشدد کیا، تشدد میں ملوث افسر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیاہے ، اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) August 7, 2025
