گوادر پورٹ اتھارٹی ، چینی کمپنی میں معاہدہ خطے کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ثابت ہوگا،بلال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کا معاہدہ خطے کے معاشی مستقبل کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔ایک بیان میں بلال کاکڑ نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد گوادر بندرگاہ اور گوادر فری زون میں صنعتی و تجارتی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،جو کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا اہم جزو ہے۔ اس معاہدے کے تحت گوادر بندرگاہ کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز میں تبدیل کرنا، نئے صنعتی منصوبے شروع کرنا، فری زون میں موجودہ سہولیات کو بہتر بنانا اور صنعتوں کی منتقلی جیسے منصوبے شامل ہیں۔جن سے یقینی طور پربلوچستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا،وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں کے ساتھ۔ تجارت اور رابطوں میں بہتری آئیگی،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور بلوچستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
