مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں


مانچسٹر(قدرت روزنامہ)مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔
ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔ اس الزام میں 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ حیدر علی کو 2 ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا گیاہے اور اس دوران ان پر برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔
یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔تاحال حیدر علی یا ان کے وکلاء کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں حیدر علی کی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔

WhatsApp
Get Alert