ممکنہ طور پر اسٹیبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت سے ہٹایا جائے: سلیم بخاری کا دعویٰ


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی سلیم بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ ممکنہ طور پر اسٹیبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ، یہ معاملہ ابھی ڈھکا ہواہے لیکن آنے والے دنوں میں کھل کر سامنے آنے والا ہے ۔
سینئر صحافی سلیم بخاری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عثمان بزدار کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان تلخی تھی اسی طرح کی تلخی خواجہ آصف کے معاملے میں دکھائی دیتی ہے ، جس طرح مطالبہ کیا گیا تھا کہ عثمان بزدار کو ہٹا دیں اور شائد اب یہ مطالبہ بھی ہو رہاہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ، یہ ایک تنازع ہے ، جو شائد ابھی تک ڈھکا ہے اور آنے والے دنوں میں سامنے آنے والا ہے ،( ن) لیگ اور یہ اتحادی حکومت فی الحال اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی پنگا کرنا برداشت نہیں کرسکتی ، اگر کریں گے تو نتائج کو بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ، کہیں نہ کہیں کوئی خرابی ضرورہے ۔

WhatsApp
Get Alert