وکی اور کترینہ کی شادی ابھی نہیں ہو رہی، کزن

کراچی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا نے وکی کی کترینہ کیف کے ساتھ دسمبر میں شادی کی افواہوں کی تردید کردی . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے .

‘وکی کوشل کی کزن نے کہا کہ ’اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وکی اور کترینہ خود اپنی شادی کا اعلان کریں گے، بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی . ‘اداکار کی کزن نے بتایا کہ ’ان کی حال ہی میں وکی کوشل سے بات ہوئی ہے اور اداکار نے بتایا کہ ابھی اُن کی شادی نہیں ہو رہی . ‘ ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے مزید کہا کہ ’میں اس مسئلے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے . ‘ دوسری جانب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونا طے پائی ہے . میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں . . .

متعلقہ خبریں