شعیب اور ثانیہ کی تصویر میں عائشہ عمر کی موجودگی پرصارفین کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک تقریب میں بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کی تصویر میں اداکارہ عائشہ عمر کی موجودگی سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے دلچسپ انداز میں تنقید شروع کردی۔گزشتہ شام شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے لانچ کیے گئے پرفیوم کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں جہاں ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک خصوصی مہمان تھے وہیں اس دوران اس تقریب میں معروف اداکارہ، گلوکارہ و میزبان عائشہ عمر بھی اس جوڑی کے ساتھ ساتھ دکھائی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 𝐅𝐑𝐊 𝐌𝐀𝐆𝐀𝐙𝐈𝐍𝐄 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 (@frk.magazine)


اس تقریب کے دوران بنائی گئی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اس تقریب سے سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان ملک فوٹو شوٹ کے دوران اپنی والدہ، ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babar Zaheer (@iambabarzaheer)


بس پھر کیا تھا، صارفین کو موقع مل گیا اور انہوں نے عائشہ عمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک انسٹا گرام صارف نے لکھا کہ ’شعیب ملک اور عائشہ عمر کے ہونے والے بولڈ فوٹو شوٹ پر اذہان یہ تھپڑ عائشہ عمر کو مارنا چاہتا تھا مگر لگ ثانیہ مرزا کو گیا۔‘

ایک انسٹا گرام صارف نے تو تصویر دیکھ کر جل کر کہا کہ ’یہاں عائشہ عمر کا کیا کام‘۔